Categories: Latest News

پشاور: یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے سپورٹس فیسٹیول آج پشاور میں ہوگا

پشاور: یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے سپورٹس فیسٹیول آج پشاور میں ہوگا

پشاور۔(محمد سعد) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر انتظام زمونگ کور کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے سپورٹس فیسٹیول آج 21 جنوری کو ماڈل انسٹی ٹیوٹ فار سٹیٹ چلڈرن زمونگ کور، چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہو رہا ہے۔

ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر کے مطابق فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، کبڈی، باسکٹ بال، رسہ کشی، اتھلیٹکس، والی بال اور میوزیکل چیئر کے مقابلے شامل ہیں۔ فیسٹیول 24 جنوری تک جاری رہے گا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل تاج محمد خان ترند ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہوگی۔

تقریب میں زمونگ کور پشاور کے بچوں کے ساتھ زمونگ کور ایبٹ آباد، سوات کیمپس، ڈی آئی خان کیمپس، اخپل کور سوات، ایس او ایس اور دیگر اداروں کے تقریباً پانچ سو سے زائد بچے شریک ہوں گے۔

تاشفین حیدر نے بتایا کہ اس فیسٹیول کا مقصد ان بچوں کو صحت مند سرگرمیوں کا موقع دینا اور ان کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

13 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago