پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس اور زمونگ کور کے زیر اہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے ڈی آئی خان سپورٹس کمپلیکس میں دو روزہ سپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیاگیا
جس میں زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹ چلڈرن ڈی آئی خان کے بچوں نے کثیر تعداد میں کرکٹ، فٹبال، رسہ کشی، ایتھلیٹکس،میوزیکل چیئرسمیت مختلف گیمز میں حصہ لیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ اور ریجنل سپورٹس آفیسر ڈی آئی خان انور کمال برکی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ زمونگ کور ماڈل سکول کی ڈائریکٹر سپورٹس مس خدیجہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زمونگ کور رفیع اللہ خان،میڈم جمیلہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔
ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخو ا کے زیراہتمام ڈی آئی خان کے بعد پشاور سٹریٹ چلڈرن کیلئے بھی تین روزہ مقابلے آج 29 نومبر سے شروع ہونگے جس کی اختتامی تقریب یکم دسمبر کو زمونگ کورماڈل سکول پشاور میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن جمشیدبلوچ نے کہا کہ زمونگ کور کے بچے ہمارے بچے ہیں پاکستان کے بچے ہیں ان کی فلاح وبہبود کئے ہر قسم کا تعاون کویقینی بنایا جائے گا، صوبے میں پروموشن اف سپورٹس ہمارا موٹو یے اور صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بلاتفریق سب کو فراہم کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سپورٹس انفراسٹرکچر اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر میں سپورٹس ایونٹس کا تسلسل کیساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…