Categories: Sports

شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں بیڈمنٹن کورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر انتظام شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور میں انڈور بیڈمنٹن کورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ مہمان خصوصی تھیں۔ بیڈمنٹن کورٹ محکمہ کھیل کے ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کا حصہ ہے جس میں یونیورسٹی کی طالبات کو کھیلنے اور تربیت کی سہولت میسر آئے گی جبکہ یہاں قومی اور بین الاقوامی سطح کی کھلاڑی بھی تیار کی جائیں گی۔ وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے بیڈمنٹن کورٹ کو کھیلوں کے فروغ، طالبات کی کردار سازی اور قیادت کی بنیادی مہارتیں سیکھنے کے لئے سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کو کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں کورٹ کے قیام سے بنیادی سطح پر خواتین اتھلیٹ تیار ہوں گی، طالبات کھیلوں کے شعبے میں اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوں گی جبکہ ان کی دیکھا دیکھی دیگر طالبات کی بھی کھیلوں میں دلچسپی بڑھے گی۔ انہوں نے خواتین کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی لینے پروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سیکرٹری کھیل عابد مجید، ایڈیشنل سیکرٹری جنید خان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار سہولیات کھیل مراد علی مہمند کو خراج تحسین پیش کیا۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

13 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

21 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

23 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago