Categories: Sports

محکمہ کھیل صوبہ خیبرپختونخوا درجہ چہارم ملازمین کی پروقارتقریب حلف برداری

صوبائی صدر ملی لیبر فیڈریشن عبدالستار ہوتی نے عہدیداروں سے حلف لیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر) اپنے خون وپسینے سے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس صوبہ خیبرپختونخواکی آبیاری کرنے اوراس کوگل وگلزاربنانے والے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے درجہ چہارم ملازمین کی پروقارتقریب حلف برداری کی تقریب سپورٹس آرینہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہوئی

اس موقع پرصوبائی صدرملی لیبرفیڈریشن وبانی کلاس فوررہنماعبدالستارہوتی مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے علاوہ صوبائی صدرسول سیکرٹریٹ الطاف حسین داودزئی،جنرل سیکرٹری خالد جاویدکے علاوہ ایڈمنسٹریٹر قیوم سپورٹس کمپلیکس جعفرشاہ،ایڈمنسٹریٹرحیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل کے علاوہ سابقہ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس احمد رسول شاہ،ذاکر خان اورنومنتخب صدردرجہ چہارم امجدعلی،چیئرمین ثناء اللہ،سنیئرنائب صدرمحمدامین،جنرل سیکرٹری خالد خان بھی موجود تھے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی عبدالستارہوتی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیااوران کودلی مبارک باد پیش کی

اپنے خطاب میں انہوں نے کیسی بھی ادارے کوبام عروج پرلے جانے اوراس کی آب یاری میں درجہ چہارم ملازمین کاسب سے اہم وکلیدی کردارہوتاہے اورادارے کے افسران ہمارے لیے باپ کادرجہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرہم سب اپنے فرائض ایمانداری ورمثبت سوچ سے کریں توان سے نہ صرف ہمارے افسران بلکہ اللہ تعالی بھی خوش ہوگااورہماری تنخواہ حق حلال ہوگی انہوں نے کہاکہ نومنتخب کابینہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ تمام درجہ چہارم ملازمین کی فلاح و بہبود اوران کے مسائل کے حل کے لیے انتھک کاوشیں کریں اوران کی مشکلات دررکریں ہماراتعاون بھی آپ کے ساتھ ہوگا۔

تقریب سے الطاف داودزئی،خالدجاویدنے بھی خطا ب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ کلاس فورملازمین کے سکیل کواپ گریڈ کیاجائے ملازمیں گریڈ فورمیں بھرتی ہونے کے بعداسی سکیل میں ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں یہ ظلم 1971سے جاری ہے اور آج تک برقرارہے ہم سب کواب مشترکہ طورپر ان کے خلاف نہ صرف آواز بلند کرناہوگی بلکہ بھرپورجدوجہد کرناہوگی۔تقریب سے ایڈمنسٹریٹرحیات آباد سپورٹس کمپلکس شاہ فیصل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹریٹ اپنے درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے ساتھ کھڑاہے اوراپنے بھائیون کی مددکرناہمارافرض ہے تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے درجہ چہارم ایسوسی ایشن کوباقاعدہ طورپرہ صوبائی صدرسول سیکرٹریٹ الطاف حسین داودزئی،جنرل سیکرٹری خالد جاویدنے نومنتخب کابینہ کورجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

24 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago