Tennis player Shayan Afridi awarded Rs. 200,000 by provincial government
پشاورلائیو: آئی ٹی ایف ایشیا 14 اینڈ انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ جیتنے والے خیبر پختونخوا کے نوجوان ٹینس کھلاڑی شایان آفریدی کو صوبائی حکومت نے دو لاکھ روپے انعام سے نوازا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شاہ فیصل نے ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کی جانب سے انہیں چیک حوالے کیا۔
شایان آفریدی نے سری لنکا میں منعقدہ آئی ٹی ایف ایشیا 14 اینڈ انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 ویک-1 ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
فائنل میں شایان آفریدی نے سیکنڈ سیڈ کھلاڑی، سنگاپور کے پاک نکولس منگ این کو 6-3، 6-7(3)، 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان، سیکرٹری کھیل خیبر پختونخوا محمد ضیاء الحق اور ڈی جی سپورٹس عبد الناصر نے شایان آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پاکستان میں کھیلوں کے روشن مستقبل کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ٹینس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شایان کی یہ کامیابی پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…