پشاور(سپورٹس رپورٹر)پہلا حاجی ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ اٹھارہ سے چوبیس جنوری تک پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جارہی ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر9‘انڈر13 اور انڈر 16 کے مقابلے ہوں گے‘تمام خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیمپئن شپ کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے ٹینس کوچ نعمان خان کے پاس انٹریز کروائیں اس کے ساتھ تمام جونیئر کھلاڑیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا فارم ب بھی ہیڈ کوچ کے پاس جمع کریں‘ایک کھلاڑی صرف دو ایونٹس میں شرکت کرسکتا ہے‘انٹری کی آخری تاریخ سولہ جنوری سہ پہر تین بجے رکھی گئی ہے جبکہ ڈراز کا اعلان سترہ جنوری کو کیا جائے گا ان مقابلوں کو انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعجاز احمد خان خلیل(امریکہ) اور کاشان عمر خلیل (کینیڈا) سپانسر کررہے ہیں‘اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل نے کہا کہ چیمپئن شپ کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ سالانہ گرانٹ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے جس کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت متعدد مقابلے کرائے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…