پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا پولیس کے ٹینس سٹار برکت اللہ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت کئی انفرادی اور ڈبلز میں کئی نیشنل ٹائٹل اپنے نام کئے کم عرصے میں خود کو منوانے والے نوان کلے کی برکت اللہ نے ڈیوس کپ میں پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کو اپنی زندگی کامیشن بنالیاہے۔ پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے پی پولیس کے نمبرٹو ٹینس سٹار برکت اللہ نے بتایا وہ گذشتہ دس سالوں سے سنگل و ڈبل مقابلوں میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی ایک مقابلے جیت چکے ہیں جن میں شہریار ملک کپ۔کلثوم سیف اللہ کپ۔اور ایچ ٹی آر کپ شامل۔ہیں جبکہ فیڈر کپ اور بے نظیربھٹو کپ سرینہ اوپن کپ کے فائنل میں رنزاپ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ٹینس ایک مشکل اور مہنگاترین کھیل ہے تاہم پشاور میں ایسوسی ایشن اور ہماری ٹینس فیٍڈرشن کھلاڑیوں کوبھرپور انداز سے سپورٹ کرتی ہے انہوں نے بتایا کہ ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمایندگی کرنا اب ان کا خواب یے جس کو حاصل کرنے کے لئے وہ دن رات محنت کر رہے ہیں ڈبل مقابلوں میں ان کے پارٹنر شعیب خان ہیں وہ بھی بڑا باصلاحیت و محنتی کھلاڑی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…