Netball Series
پشاور(سپورٹس رپورٹر)انٹر کالجز گرلزسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں انٹر کالجزنیٹ بال مقابلے 27دسمبر سے فرنٹیئر کالج میںشروع ہونگے جبکہ ہاکی ٹورنامنٹ 29دسمبر سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور پر کھیلے جائینگے۔
ئیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی صوبے بھر کے خواتین کالجوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے انٹر کالجز گرلزسپورٹس فیسٹول کا انعقادکیاجارہاہے، جسکے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہے۔
حسب روایت ان مقابلوں کومنظم اندازمیں منعقدہ کرانے کیلئے ہر ایونٹ کی میزبانی مختلف کالجوں کو سونپ دی گئی ہے، طالبات کے مابین سپورٹس فیسٹول کی مناسبت سے فرنٹیئر کالج برائے طالبات میں 27 دسمبر سے شروع ہونیوالے نیٹ بال مقابلوں کامیچ فرنٹیئر کالج اورگورنمن گرلزڈگری کالج ڈبگری کے درمیان ہوگا، اسی روزچار میچز منعقدہونگے ،مقابلوں کا دو سرامیچ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر ون کے مابین کھیلا جائیگا، تیسرامیچ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج زریاب کالونی اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آباد نمبر دو میان کھیلاجائیگا۔ اسی طرح چوتھے میچ میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحی اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی گلبہار کے مقابلہ ہوگا۔
فائنل میچ 28 دسمبر کو کھیلاجائیگا۔اس سلسلے میں ہاکی ٹورنامنٹ29دسمبرکو لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور سپورٹس کمپلیکس پر شرو ع ہوگا۔ان مقابلوں میں چھ ٹیمیں حصہ لیںگی۔اس ٹورنامٹ کے جاری شیڈول کے مطابق 29دسمبر کو پہلامیچ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج حیات آبادنمبر ون اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی کی ٹیموں کے مابین ہوگا،یکم دسمبر کو گورنمنٹ گرلزڈگری کالج زریاب کالونی اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان کے درمیان ہوگا جبکہ فرنٹیئر کالج اور گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی گلبہار کو بائے دیدیاہے۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…