Categories: Sports

یوم قائدکے موقع پر مردان سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جمشید بلوچ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)یوم قائدکے موقع پر مردان سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کیساتھ سائیکل ریس کے ونر کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم ‘ فخر مردان ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

اس سلسلے میں پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریجنل سپورٹس آفیسر مردان جمشید بلوچ نے کہا کہ یوم قائد کو بھرپور انداز میں منانے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ‘پچیس دسمبر کو صبح گیارہ بجے مردان سپورٹس کمپلیکس میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف مہمان خصوصی ہوں گے ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان’ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان’سیکرٹری سپورٹس عامر سلطان ترین’پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند سمیت دیگر شخصیات موجود ہوں گی

‘انہوں نے کہا کہ یہ تقریب مردان سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ہوگی جس میں آئندہ چھ ماہ کے لئے تیار کئے گئے ریجنل سپورٹس آفس مردان کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلوں کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا اس کیساتھ یوم قائد کے حوالے سے کیک کاٹا جائیگا ‘کلچرپروگرام ہوگا اس کیساتھ کراٹے شو بھی ہوگا ابتدائی طور پر فخر مردان ایوارڈز کو متعارف کرایا جائیگا اس میں پہلے مرحلے میں ہاکی کے ممتاز پلیئر ہمایون خان’سابق ڈائریکٹر سپورٹس میڈم گلنار’سابق مایہ ناز ایتھلیٹ ہیبت خان اور مردان میں بہترین سوشل ورک کرنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کو فخر مردان ایوارڈ سے نوازا جائیگا ہیبت خان مرحوم کا ایوارڈ ان کے صاحبزادے وصول کریں گے

انہوں نے کہا کہ مردان میں کھیلوں کے فروغ وترقی کے لئے منصوبے تیار کئے گئے ہیں ہمارا سلوگن ہے اب کھیلے گا مردان دیکھے گا سارا پاکستان’اس کے تحت شبانہ روز کام کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں ریجنل سپورٹس آفیسر مردان جمشید بلوچ نے کہا کہ مارچ میں فخر مردان ایوارڈز دئیے جائیں گے اس میں کھیل’کلچر ‘یوتھ سمیت دیگر تمام شعبوں میں مردان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں سے ڈیٹا طلب کیا گیا ہے باقاعدہ طور پر فخر مردان ایوارڈز کی تقریب مارچ میں کرائیں گے’

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں کے پی سکریبل ایسوسی ایشن کیساتھ اشتراک سے سکریبل کے بڑے مقابلے مرد ان میں کرائیں گے اس میں پشاور’چارسدہ ‘ملاکنڈ سمیت دیگر ڈسٹرکٹس کو بھی شامل کیا جائے گا جس کا مقصد کھیل کا فروغ ہے اس میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کو بھی شامل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ کے کھیلوں کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان اس تقریب کے دوران کیا جائے گا ۔

Recent Posts

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

7 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

3 days ago