Categories: Sports

کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم غلنئی میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

پشاور(سپورٹس رپورٹر) کیپٹن روح اللہ سٹیڈیم غلنئی میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ڈپٹی کمشنر مہمند عارف اللہ اعوان اورایم این اے ساجد خان مہمند نے باضابطہ افتتاح کیا فیسٹیول میں ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ہوپ تنظیم کے زیر سایہ مختلف تحصیلوں کے 24 سے زیادہ سکولزبھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر،اے ڈی سی محسن حبیب، اے سی سجاد آفریدی، تحصیل کونسلر نوید احمد، پولیس آفیسر اسرار،ہوپ تنظیم کے صدر جاوید خان کے علاوہ کثیر تعداد میں کھلاڑیوں،آفیشلز، پرنسپلز اور علاقے مشران موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مہمند کے زیراہتمام ونٹر سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، والی بال، فٹ بال بیڈمنٹن، جمناسٹک اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے۔جو کہ 10 روز تک جاری رہے گا افتتاحی تقریب خوبصورت انداز میں کیا گیاتمام کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا اس موقع پرروایتی رقص، رسہ کشی،جمناسٹک اور مارشل آرٹ کابھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیاجس کو گراؤنڈ میں موجود تماشائی نے بھرپور داد دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عارف اعوان نے کہاکہ اسطرح کے فیسٹیول کے انعقادسے علاقہ میں امن وامان اور ترقی کا تاریخی عمل شروع ہوگااور آج ضلع مہمند میں مثالی امن قائم ہے اور حکومت سب سے زیادہ کھیلوں پر توجہ دیتی ہے جس سے امن اور خوشحالی وابستہ ہے۔ڈسٹرک سپورٹس آفیسر سعید اختر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام ہر تحصیل میں منعقد ہونگے جس کا مقصد کھیلوں کیلئے مقامی ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے اور یہ میں وثوق سے کہتا ہوں کہ ضلع مہمند کے کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے آخرمیں صدر ہوپ مہمند جاوید خان نے ڈی سی صاحب اور فیسٹیول میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور انتظامیہ سے اس امید کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے ایکٹیوٹیزمیں بھرپور تعاون کریں گے تاکہ ضلع بھر کے کھلاڑیوں کی ٹیلنٹ ملک کی خوشحالی اور امن میں کام آئے گے

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

1 day ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago