پشاور (سپورٹس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور ریجنل سپورٹس آفس سو ات کے زیر اہتمام تین روزہ جشن سوات فیسٹیول ایک رنگارنگ اور پروقار تقریب کے ساتھ پرفضاء مقام فضا گھٹ مینگورہ میں شروع ہوگیا۔
تین روزہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جنرل سھیل احمد خان تھے جبکہ اس موقع پراے ڈی سی فنانس عبدالطیف، ریجنل سپورٹس افیسر سوات کاشف فرحان،یوتھ آفیسر فرہاد علی،مقامی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام شہریوں اور ملک بھر سے آیے ہوئے عوام اور فنکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مہمان خصوصی نے فیتا کاٹ کر تین روزہ جشن سوات کا افتتاح کیااس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مینگورہ میں ایونٹ کے انعقاد کو سہراتے ہوئے کہا کہ سوات ہمیشہ سے ایک پرامن دہرتی رہی یے اور ہم کسی کو یہاں کے امن کو تباہ کرنے نہیں دینگے۔انہوں نے ملک بھر کر عوام کو وادیِ سوات آنے کی دعوت دی اور ان کو مکمل تحفظ و سیکورٹی دینے کا بھی وعدہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی مزید فیسٹیول گبین جبہ، ملم جبہ اور کالام میں بھی فیسٹیول منعقد کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے موقع موسیقی نائٹ کا اہتمام کیا گیا،جس میں مقامی اور دیگر اضلاع کے فنکاروں نے اپنے فن کا عمدہ مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔۔۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر ایس او کاشف فرحان نے کہا ہے سوات فیسٹیول سیاحت کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا جس سیلطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر کے سیاح سوات آئیں گے اور مقامی سطح پر معاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ملم جبہ اور گبین جبہ سنو سپورٹس فیسٹیول کرائے گئے تھے اس سال بھی متعددسپورٹس،کلچرل اوردیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحو ں کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…