Categories: Sports

ٹوورڈی خیبرنیشنل سائیکل ریس 21 اور 22 فروری کوخیبر میں منعقد ہوگی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ٹوورڈی خیبرنیشنل سائیکل ریس 21 اور 22 فروری کو وادی خیبر اور وادی تیراہ میں منعقد ہوگی۔تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع وادی تیراہ میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی، ٹورازم پراجیکٹ ضم اضلاع، پاک فوج، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم ضم اضلاع اشتیاق خان اور آرگنائزنگ سیکرٹری نثاراحمد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ٹوورڈی خیبرنیشنل سائیکل ریس میں ملک بھر سے 55 کے قریب سائیکلسٹ شرکت کرینگے۔ ریس کا پہلا مرحلہ باب خیبر سے طورخم بارڈ مچنی چیک پوسٹ تک41 کلومیٹرروڈپر 21 فروری کو منعقد ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ وادی تیراہ میں 27 کلومیٹر روڈ پر ہو گا جس کا اختتام دواطوئے کے مقام پر ہوگا۔

ریس کی اختتامی تقریب باغ میدان سپورٹس کمپلیکس وادی تیراہ میں منعقدکی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ریس میں چاروں صوبے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت اسلام آباد، پاکستان آرڈیننس فیکٹری، بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کراچی اور خیبرپختونخوا کی تین ٹیمیں خیبرپختونخوا گرین، بلیو اور خیبرپختونخوا وائٹ شرکت کرینگی جس میں ہر ٹیم سے 6،6 کھلاڑی شریک ہونگے۔ ریس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ، چیف جج اور دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کرینگی۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

17 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

20 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago