Categories: Sports

جرمن سفارتخانے وفد کا پشاور سپورٹس کمپلیکس کا دور ہ

پشاور( سپورٹس رپورٹر )جرمن سفارتخانے کے ہیڈ آف اپریزل مشن ایکسل سائیکورسکی کی قیادت میں چار رکنی وفد نے پشاور سپورٹس کا کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے حکام اور سپورٹس جرنلسٹس نے وفد کو صوبے میں کھیلوں کی سرگر میوں، انفراسٹرکچر اور مقابلوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد کے ارکان میں ٹیم لیڈر ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سروسز نعیم فردوس خان، ٹیکنیکل ایڈوائزر ثروت آرا اور رخسار علی شامل تھے۔

ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ، ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز، سینئر سپورٹس جرنلسٹ اعجاز احمد خان، شاہد آفریدی اور دیگر نے وفد کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ وفد نے صوبے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے حکام نے وفد کو کھیلوں کے سالانہ کیلنڈر، صوبے بھر میں کھیلوں خصوصا خواتین کھیلوں کی سرگرمیوں، کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور دور دراز علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات بارے آگاہ کیا۔وفد نے کرکٹ کے علاوہ دیگر مقبول کھیلوں کے بارے آگاہی حاصل کی اور کہا کہ جی آئی زی خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ صحت وتعلیم کے شعبوں میں طویل عرصے سے پارٹنرشپ کر رہی ہے اب سپورٹس فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو آگے لانے اور ان کی کردار سازی میں حکومت کے ساتھ تعاون کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں کمیونٹی اور محکمہ کھیل کے ذیلی دفاتر کے ذریعے روایتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے مجوزہ سرگرمی کے تحت کھیلوں کے سماجی پہلوئوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور سماجی تبدیلی لاتے ہوئے نوجوانوں کی کردار سازی کی جائے گی۔

وفد کے سربراہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کے دیگر حکام سے بات چیت ہوئی ہے جس میں انہیںہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے نصاب کا جائزہ لینے کی تجویز دی ہے اس حوالے سے حکومت کے ساتھ ساتھ تعاون کریں گے ، کھیلوں کے ذریعے استعداد کار بڑھائی جائے گی ، کھیل ایک مسلسل عمل ہے مقابلوں کے علاوہ اس کے دیگر پہلو بھی ہیں جن کی طرف حکومت کی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے کھیلوں کے مواقع میں اضافہ کی ضرورت ہے

اس سلسلے میں مقامی سطح پر کمیونٹی کو شامل کر کے ان کے ذریعے کھیلوں کی سرگرمیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اسی طرح سکولوں میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی دوران سروس تربیت اور ان کی استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت وتعلیم اور کھیلوں کے شعبوں میں حکومتی اکابرین کے ساتھ باہمی تعاون کے امور پر بحث کر رہے ہیںحکومت کے ساتھ ملکر ان شعبوں میں نوجوانوں کو آگے لانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Recent Posts

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

10 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

18 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

20 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago