پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کے سلسلے میں مردان ریجن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، مردان سپورٹس کمپلیکس میں چیف سلیکٹر اولمپئن رحیم خان کے زیرانگرانی ٹرائلز میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،
اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر میر بشر ، نواز خان ، یاسر اسلام ، ضیاء الرحمان سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں ۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں گول کیپر عمر ‘ معاذ اللہ ‘ ہاف بیک کیلئے ارسلان ‘ سراج ‘سعدسردار ‘ سیف اللہ ‘ حمزہ باچا ‘ ہاشم ‘ علی اکبر ‘ ایمل ‘شان ‘ اعجاز ‘ فارورڈ کھلاڑیوں میں حمزہ ‘ اظہر ‘ شاہ زیب ‘جواد ‘ عامر خان ‘ زیاد ‘ عباس ‘ ذوالقرنین ‘ زرک ‘ کاشف ‘ حفنان ‘ شامل ہیں،چیف سلیکٹر اولمپئن رحیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ صوبے کے تمام ریجن میں ٹرائلز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ نیلامی کیلئے فائنل نام کل تک فائنل ہوجائینگے ۔انہوں نے کہا کہ نیلامی سے قبل پاکستانی ہاکی فیڈریشن سے تمام کھلاڑیوں کے پروفائل طلب کئے ہیں ۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…