Peshawar: Mohmandabad firing incident, one person killed, three injured, suspects arrested
پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود مہمند آباد میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے دوران فریق اول کا سلمان خان ولد سید محمد، سکنہ مہمند آباد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ فریق دوم کے زخمیوں میں سراج اور ضیاءالرحمن پسران عبداللہ شامل ہیں، جبکہ ایک راہ گیر سلمان ولد زمان خان بھی زخمی ہوا۔
اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل ڈویژن حامد احسان وڑائچ اور مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان سراج اور ضیاءالرحمن کو گرفتار کر لیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…