Categories: World

سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار

سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار

طائف (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے مکہ ریجن کے شہر طائف میں کارروائی کرتے ہوئے 13 پاکستانی شہریوں کو مویشی چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پر بھیڑ بکریوں کی چوری کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان طویل عرصے سے مختلف مقامات سے مویشی چوری کی وارداتیں کرتے رہے، جس کے بعد انہیں خصوصی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ حکام نے ابتدائی قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد تمام ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

پاکستانیوں کی بیرون ملک گرفتاریاں اور ڈی پورٹیشن میں اضافہ

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سامنے آنے والی ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 5,033 پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا، جب کہ پانچ دیگر ممالک سے بھی 369 پاکستانی شہری بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے۔

یہ معلومات وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مئی 2025 میں قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے فراہم کی تھیں۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق جنوری 2024 سے اب تک مجموعی طور پر 5,402 پاکستانی سعودی عرب، عراق، ملائیشیا، عمان، قطر اور متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کیے جا چکے ہیں۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

3 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago