6 people were injured in a fight over a lack of juice in a wedding
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شادی کی تقریب میں رس گلے کم پڑگئے جس کے بعد معمولی لفظی تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی اور جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ 6 افراد اسپتال پہنچ گئے۔
جیو نیوز: ایک عجیب و غریب واقعہ ریاست اتر پردیش کے علاقے شمس آباد میں پیش آیا جہاں کھانا کھلتے ہی مہمانوں نے کھانے کی میز پر ہلہ بول دیا۔
پولیس کے مطابق شادی میں کسی نے رس گلےکے کم پڑ جانے کا کہا جس کے بعد رس گلوں کو حاصل کرنے میں 6 افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ جھگڑا کرنے والے افراد زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے زخمی افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے جب کہ زخمی افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایسا ہی واقعہ گزشتہ سال بھی پیش آیا تھا اور شادی میں مٹھائی کے کم پڑجانے پر چند افراد کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں کئی افراد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…