Categories: World

دلیپ کمارکی اہلیہ سائرہ بانوآئی سی یومیں منتقل


لیجنڈری مرحوم اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں متقل کردیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق 77 سالہ سائرہ بانو کو 3 دن قبل بلند فشارخون سے متعلق مسائل کی بناء پرممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سائرہ بانو نے 7 جولائی 2021 میں اپنے شوہر اور برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمارکو کھویا تھا جس کے بعد سے وہ صدمے کا شکار ہیں۔

دلیپ کمارکا انتقال اسی اسپتال میں ہوا تھا جہاں سائرہ بانو زیرعلاج ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دلیپ کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے جب 98 سالہ اداکار کی موت کی خبر ان کی اہلیہ کو دی تھی توسائرہ بانو کا کہنا تھا ‘ خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی۔دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کو کسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی، سب دعا کیجیے’

سائرہ بانو اور دلیپ کمار نے 55 سال قبل محبت کی شادی کی تھی جسے دونوں نے ایسے نبھایا کہ دنیا مثال دے۔ دلیپ کمار کی طبیعت سالوں سے ناساز تھی جس دوران سائرہ نے نہ صرف ان کی صحت کا انتہائی خیال رکھا بلکہ اداکار کے مداحوں کو بھی اس حوالے سے باخبررکھا۔

سائرہ بانو نے 1976 میں اداکاری کو خیرباد کہتے ہوئے عمرکے واضح فرق کے باوجود محمد یوسف عرف دلیپ کمارسے شادی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین دلیپ سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے مجھے منتخب کیا۔

ایک انٹرویو میں سائرہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنی نوعمری کے دور سے ہی دلیپ کی بیوی بننا چاہتی تھیں اورایک بار جب اس حوالے سے اپنا ذہن بنا لیا تو پھرکچھ بھی انہیں روک نہیں سکتا تھا۔

via: Samma News

Recent Posts

خیبرپختونخوا: غیر قانونی ادویات کی تیاری اور آن لائن سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، بھاری مقدار میں سامان ضبط

خیبرپختونخوا: غیر قانونی ادویات کی تیاری اور آن لائن سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، بھاری…

10 hours ago

ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی

ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا،…

16 hours ago

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

1 day ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

4 days ago