Egyptian nurse dies after predicting her own death
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ : گزشتہ 14 اگست کو ایک نرس کی اچانک موت کے بعد ایک دردناک کہانی نے مصر کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ متروح جنرل ہسپتال میں نرسنگ سپروائزر مروہ علی بحیرہ گورنریٹ میں اپنے خاندان سے ملنے جا رہی تھی کہ موت سے ہمکنار ہوگئی۔
مروہ علی نے کہا وہ تھوڑی دیر کے لیے سو جائے گی۔ اس کی بہن نے دیکھا کہ وہ جاگ نہیں رہی اور دیر سے سو رہی ہے۔ وہ فوراً اسے چیک کرانے لے گئی لیکن مروہ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
واضح رہے مروہ علی نے 14 اگست کو اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لکھی تھی جس میں اس نے اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی اور موت پر اپنے لیے دعا کرنے کی وصیت لکھی تھی اور معاف کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
بدھ کو مروہ نے اپنے پیٹ میں درد محسوس کیا۔ فوری طور پر ان کی اینڈو اسکوپی کی گئی اس نے اپنی والدہ کو بلایا اور پھر سفر کیا لیکن اس نے شدید صدمے کی حالت میں آخری سانس لی۔
متروح جنرل ہسپتال کی نرس اور متوفی کی ایک ساتھی یاسمین علی نے بتایا کہ مروہ کورونا پھیلنے کے دوران النجیلہ ہسپتال میں نرسنگ سپروائزر کے طور پر کام کر رہی تھی۔ مروہ سب کو پیار کرتی تھیں۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…