ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 اگست 2023ء ) سعودی عرب نے عمرہ کے لیے ویزہ آن ارائیول کا اعلان کردیا ہے، جس کے لیے خواہشمند افراد مملکت کی سرکاری ای ویزہ ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اپنے عمرہ ویزہ کے عمل میں ایک اہم تبدیلی متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے کئی ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت دی گئی ہے، جس کے تحت امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا، جاپان، قازقستان، برونائی اور چین سمیت کئی یورپی ممالک کے افراد اب سعودی عرب آمد پر عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ عمرہ کے لیے نئی ویزہ آن ارائیول اسکیم سعودی عرب میں سمندری، ہوائی یا زمینی راستوں کے ذریعے داخلے کی اجازت دیتی ہے، جس سے زائرین کو مملکت میں 90 دن قیام کا موقع ملتا ہے، ویزہ نا صرف روحانی سفر میں سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ مسافر اب سعودی عرب میں مقیم اپنے پیاروں کے ساتھ مل سکتے ہیں اور ملک کے شاندار ورثے کی سیاحت بھی کرسکتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہل افراد کو ہیلتھ انشورنس کوریج سمیت 117 امریکی ڈالر کی ویزہ فیس ادا کرنی ہوگی، آمد پر ویزہ کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب نے اپنی سرکاری ای ویزہ ویب سائٹ کے ذریعے اس عمل کو ہموار کیا ہے، ویب سائٹ ویزہ کے طریقہ کار اور ضوابط کے بارے میں مکمل معلومات پیش کرتی ہے اور مسافروں کے لیے ہر قسم کی پریشانی سے پاک تجربے کو یقینی بناتی ہے، اس کے علاوہ مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری تازہ ترین سفر اور صحت سے متعلق اپ ڈیٹس کے بارے میں باخبر رہنے کا بھرپور موقع فراہم کرتی ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…