برطانیہ سمیت پورا یورپ اس وقت شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ 19 جولائی برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین دن ہو گا اور اس حوالے سے درجہ حرارت پہلی بار 40 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس پیشگوئی کے بعد ٹرین کمپنیوں نے مختلف مقامات پر اپنی سروس کو معطل کردیا ہے، سکولوں کو جلد بند کردیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے عوام سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔ برطانوی حکومت نے درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کے بعد نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا ہوا ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق اگلے 48 گھنٹے مشکل ہوں گے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی سے حرارت کے حوالے سے حساس آلات اور سسٹمز فیل ہونے کا خطرہ ہے جس سے بجلی، پانی یا موبائل فون سروسز معطل ہوسکتی ہیں۔خیال رہے کہ یورپ کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویوز کی وجہ سے درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری کے درمیان پہنچ چکا ہے جبکہ پرتگال، اسپین اور فرانس میں جنگلات کو آگ لگی ہوئی ہے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…