گزشتہ ایک صدی میں سائنس نے بے پناہ ترقی کر کے جہاں انسان کے لیے بے شمار آسائشیں پیدا کی ہیں، وہیں اس کے ساتھ ساتھ ایسی عجیب و غریب بیماریاں بھی سامنے آ ئی ہیںجو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتیں۔ایسی ہی ایک عجیب بیماری میں امریکی ریاست ایری زونا سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکی ابی گیل بیک بھی مبتلا ہے جس میں اسے پانی تیزاب کی طرح لگتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق جواں سالہ ابی گیل بیک میں تین سال قبل پانی سے الرجی کا مسئلہ پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا۔ابی گیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب کبھی بارش ہوتی ہے یا کبھی نہانے کے لیے جاتی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی نے جسم پر تیزاب پھینک دیا ہو۔اس عجیب و غریب بیماری سے متاثرہ لڑکی نے گزشتہ ایک سال سے پانی کا ایک گلاس تک نہیں پیا اورپانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وہ انرجی ڈرنکس یا انار کا جوس استعمال کرتی ہے۔مرض کی شدت کا یہ عالم ہے کہ جب ابی گیل روتی ہے تو آنکھوں سے نکلنے والے آنسو بھی اسے اِس قدر اذیت پہنچاتے ہیں کہ اس کی جلد جلنے لگتی ہے اور چہرہ لال سرخ ہو جاتا ہے۔متاثرہ لڑکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب میں لوگوں کو بتاتی ہوں کہ مجھے پانی سے الرجی ہے تو وہ بہت زیادہ حیران ہوتے ہیں اور بہت سے لوگوں کو تو میری بات پر یقین ہی نہیں آتا۔
یہ نایاب بیماری 2 کروڑ میں سے صرف ایک فرد میں پائی جاتی ہے اور اب تک محض 100 افراد میں یہ بیماری رپورٹ ہو چکی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق یہ بیماری عموماً بلوغت کے وقت رونما ہوتی ہے اور اس میں مریضوں کو پانی کی کمی پوری کرنے والی ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
ابھی تک یہ تو واضح نہیں کہ یہ بیماری کیوں ہوتی ہے اور کیسے کام کرتی ہے ، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ پانی میں کوئی ایسا مرکب موجود ہوتا ہے جسے انسان کا نظام انہضام قبول نہیں کرتا۔ اس بیماری کے زیادہ تر کیسز انفرادی سطح پر سامنے آئے ہیںاور ان کا خاندان کےدیگر افراد سے کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…