Categories: Sports

ملیشیاء سے آئے 22موٹربائیکرز کا خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی جانب ریلی کاآغاز

پشاور:14مئی2022(پ ر) خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیاح اور ایپو (آئی پی او ایچ) بائیکرز کلب ملیشیاء کے باہمی اشتراک سے 22 ملیشیئن بائیکرز پر مشتمل ریلی کا آغاز ہو گیا۔ ریلی اسلام آباد سے شروع ہوئی اور پہلے مرحلے میں سوات کے مقام فضا گٹ پر قیام کیا۔

ریلی میں ملیشیاء سے آئے ہوئے بائیکرز ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے سے ہوتے ہوئے تقریباً1950 کلومیٹر کا سفر تہہ کرینگے۔ ریلی کے شرکاء خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر وتفریح سمیت یہاں قیام بھی کرینگے۔ ریلی سوات سے ہوتی ہوئی دیر لوئر، دیر اپر، لواری ٹاپ اور چترال پہنچے گی۔ جس کے بعد شرکاء اگلے روز چترال سے وادی کیلاش میں شروع چلم جوش تہوار میں شرکت کرینگے جبکہ اس کے بعد ریلی گرم چشمہ، قاقلشت میڈوز اور شندور پاس پہنچے گی۔

ریلی میں شریک ملیشیئن بائیکرز شندور کے مقام پر بھی قیام کرینگے جس کے بعد ریلی ہندرب، پھنڈر اور گلگت بلتستان جائینگے۔ ریلی کے انعقاد کا مقصد خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کو دنیا میں رونما کرانے سمیت ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔ ملیشیاء سے آئے بائیکر ازلان بن محمد سید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا بائیک پر سفر انتہائی شاندار ہے۔ یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں جنہوں نے جگہ جگہ ہمارا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ میں اپنی آمد کے بعد یہاں خود کو بہت محفوظ محسوس کررہا ہوں۔ میرا دیگر لوگوں سے بھی مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کا رخ کریں یہاں حسین قدرتی مناظر اور مقامات کیساتھ ساتھ یہاں کے لوگ مہمان نواز اور محبت والے ہیں۔ ملیشیئن بائیکر وزی بن عبدالحمید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سفر کیساتھ ساتھ یہاں کے کھانے پینے بہت لذیز ہیں۔ میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹوراز م اتھارٹی، سیاح اور پولیس کا شکرگزار ہوں جنہوں نے بہترین اقدامات کئے اور ہمیں سہولیات فراہم کیں۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago