Blogs

انار کے چھلکے کھانے کے حیرت انگیز فوائد جاننے کے بعد آپ بھی اسے کبھی پھینکیں گے نہیں

سرد موسم میں کھٹے میٹھے لال لال انار کھانے کا مزہ کچھ الگ سا ہے کیونکہ یہ بہت مزے کے ہوتے ہیں۔ اگر آپ نہیں جانتے تو جان لیں کہ انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے۔ اس کی افادیت بھی بے مثال ہے۔ ماہرین کے مطابق: انار اینٹی اکسیڈنٹ کا کام کرتا ہے جوصرف اپنے دانوں میں افادیت نہیں رکھتا بلکہ اس کے چھلکے بھی کافی کارآمد ہیں۔ اس میں فاسفورس‘ سوڈیم‘ کیلشیم‘ سلفر‘ آئرن‘ وٹامن اے‘ وٹامن بی‘ سی‘ فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ جیسے اجدا پایا جاتے ہیں جوکی آپ کے جسم میں مختلف افعال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انار کھالینے کے بعد اس کے چھلکوں کو سب ہی پھینکتے ہیں لیکن کوئی یہ نہیں جانتا ہے کہ ان چھلکوں سے کس قسم کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ فوائد:جلی ہوئی جلد:اس کے چھلکوں کو پوری رات پانی میں بھگو لیں اور صبح اٹھیں اوراس کو چہرے پر لگالیں اور 20 منٹ بعد منہ کو دھو لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے چہرے کی جلی ہوئی رنگت پر کچھ ہی دنوں میں افاقہ نظر آنے لگے گا۔ برص کے نشانات:جسم پر سفید دھبے ہو یا برص کے نشانات کو ہلکا کرنے کے لئے انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بہت مفید ہوتا ہے۔ پیشاب کے مسائل:انار کے چھلکوں کو ایک گلاس پانی میں بھگو لیں اوراسے پینے سے پیشاب نہ آنے یا رک رک کر آنے کے مسلئہ کنٹرول ہوجاءا ہے۔ ذیابیطس : اس کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کافی مفید ہے۔ کیونکہ یہ جسم میں بننے والے انسولین کوبھی کنٹرول کرتا ہے۔ بھوک نہ لگنے کی تکلیف:بھوک نہ لگنے کی تکلیف میں بھی انار کے چھلکوں کا پاؤڈرکافی مفید ہے۔ یہ غذا کی نالی میں موجود اضافی گیس کو خارج کرنے مین مدد کرتا ہے تاکہ بھوک لگے۔ دل :دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون کو پیدا کرتا ہے، خون میں موجود ہیموگلوبن کو کثافتوں سے پاک کرنے میں بھی انار کے چھلکے کافی مفید ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

7 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

18 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago