ہر انسان کے پیٹ پر ایک سوراخ ہوتا ہے جس کو ناف کہتے ہے حقیقی معنوں میں ناف ایک زخم کا نشان ہوتا ہے جو کہ پیدائش کے فوراً بعد پیدا ہونے والے بچے کو اس کی ماں کے جسم سے علحیدہ کرتے ہوئے دیا جاتا ہے- جب بچہ اپنی ماں کے جسم میں موجود ہوتا ہے تو وہ ایک نالی کے ساتھ اپنی ماں کے جسم سے جڑا ہوتا ہے اور اسی نالی کے ذریعے اس بچے کو تمام غذائيت مل رہی ہوتی ہے اس نالی کو پیدا ہونے کے وقت ہی ماں کے جسم سے علیحدہ کرنا ضروری ہوتا ہے اور یہ نشان ساری عمر انسان کے ساتھ رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ناف کی جگہ میں جسم کے تمام حصے تک پہنچنے والے نسوں کا ایک جال ہوتا ہے
ناف کے اترنے اور چڑھنے سے کیا مراد ہے
ایلو پیتھک میں ناف کے اترنے اور چڑھنے کے بارے میں کسی قسم کی شہادت موجود ہی نہیں ہے- لیکن طب یونانی کے مطابق ناف کچھ خاص اوقات میں اپنی جگہ چھوڑ دیتی اور بعض اوقات اوپر یا نیچے کی جانب جگہ تبدیل کر لیتی ہے- چونکہ ناف تمام نسوں کا ایک مجموعہ ہے اس لیے اس کی جگہ بدلنے کی وجہ سے انسانی جسم کے کچھ حصوں پر اس کے براہ راست اثر مرتب ہوتا ہے۔
ناف کے اترنے کی یا چڑھنے کی وجوہات
طب یونانی جن کے مطابق زیادہ بھاری وزن کو غلط طرح سے اٹھانے کے سبب پیٹ پر اور کمر پر دباؤ پڑجاتا ہے جس کی وجہ سے ناف اپنی جگہ سے ٹل جاتی ہے اور یہ اوپریا پھر نیچے کی طرف چلی جاتی ہے۔
ناف کے ٹلنے کی علامات
ناف کے ٹلنے کی علامات مختلف لوگوں میں مختلف ہو سکتی ہے اس کی ایک علامت پیٹ میں شدید درد اور اس کے ساتھ ساتھ بعض افراد کو درد ہونے کے ساتھ دست بھی ہو سکتے ہیں بھوک کا نہ لگنا ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد ہونا اور کھنچاؤہونا بھی اس کی ہی ایک علامت ہے
ناف کو چیک کرنے کا طریقہ
صبح سویرے نہار منہ ناشتے سے پہلے پیٹ کے ناف کے اوپر اپنا انگوٹھا رکھ کر ہاتھ سے دباؤ ڈالیں اگراد پھڑکتی ہوئی کسی چیز کی موجودگی محسوس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ناف اپنی جگہ پرہے اور اگر ایسا محسوس نہ ہو تو ناف اپنی جگہ پر نہیں ہے۔
نہار منہ زمین پر سیدھا لیٹ جائیں اور دونوں پیروں کے انگوٹھوں کو غور سے دیکھیں وہ ایک سطح پر نہ ہوں اوپر نیچے ہیں تو اس سے بھی یہ معلوم ہوتا ہے کہ ناف اپنی جگہ نہیں ہے۔
ناف کو دوبارہ اپنی جگہ پر لانے کے ٹوٹکے
ناف کو اپنی جگہ لانےکے لیے ایلوپیتھک میں کسی بھی قسم کی دوا ہے ہی نہیں مگر چند سینہ بہ سینہ چلنے والے ٹوٹکے ہیں جو کہ اس بیماری کا نہ صرف علاج ثابت کرتے ہیں بلکہ اس کی وجہ سے ہونے والی تکلیفوں کا بھی خاتمہ کرتے ہیں
ایک چائے کی چمچ پتی کو باریک پیسے اور پھر ایک گلاس سادہ پانی میں مکس کریں اور پی لیں اسکو دو تین دن تک کے استعمال کرِن ناف اپنی جگہ پر واپس آجاتی ہے۔
یہ عمل ایک ورزش ہے اور اس کو تب کریں جب معدے خالی ہو ورنہ اس کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہوگے۔ زمین پر بیٹھ جائیں اور دونوں ٹانگوں کو سامنے کی جانب پھیلائِں اور اس کے بعد آپ دائیں ہاتھ سے دائين پیر کے انگوٹھے اور بائیں ہاتھ سے بائیں پیر کے انگوٹھے کو پکڑنے کی کوشش کرتے رہے- ابتدا میں یہ دشوار محسوس ہوسکتا ہے مگر بار بار کرنے سے یہ آسان ہو جاتا ہے اس عمل کو 6 سے 7 بار دہرائیں انشااللہ ایک دو دن میں افاقہ ہو گا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…