کورونا سے محفوظ رہیں اور گھر پر بنائیں پیاز کی چائے ، یہ قوت مدافعت مضبوط بنائے گی اور وائرل ہوئی بیماریوں سے بھی دور رکھے

ان دنوں پاکستان میں کورونا کے کیسز واپس سے بڑھنا شروع ہو رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ کراچی ملیرمیں ایک اسکول بھی بند کردیا گیا ہے ۔ باہر نکلتے وقت لوگوں کو ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ تبدیل ہوتے موسم کی وجہ سے بھی لوگوں کو فلو اور کھانسی کی شکایت ہےاور لوگوں کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوچکا ہے ، جس کی وجہ سے لوگ کورونا یا فلو میں مبتلا ہورہے ہیں۔

مدافعتی نظام کو محفوظ بنانے کیلئے گھر میں موجود پیاز بہت فائدہ مند ہے ۔ یورپین کلینیکل نیوٹریشنسٹ جرنل میں شائع ہوئی ایک تحقیق جس کے مطابق پیاز کا قہوہ (اونین ٹی) کو پینے سے انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے ۔یہ فلو، کھانسی اور ہائی بلڈ پریشر کوبھی کنٹرول کرتی ہے ۔ پیاز میں فاسفورس، وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس ، میگنیشیم، آئرن زنک ، فلیونوائڈز اور اینٹی اوکسیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو کہ انسان کے جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں ۔

اس ریسرچ کے مطابق موسم کے بدلتے ہی کمزور قوت مدافعت والے افراد بہت سی وائرل بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن سے خود کو بچانے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے فاسفورس سے بھرپور پیاز کی چائے کو مفید پایا گیا ہے ۔

پیاز کی چائے بنانے کے لیے درکار اجزا

ایک درمیانے سائز کا پیاز باریک کاٹ لیں، 2 یا 3 عدد لہسن کے جوے، 2 کھانےولے چمچ شہد، 2 کپ پانی ، ایک تیز پات، 2 سے تین عدد لونگ۔

Recipe And Astonishing Benefits Of Onion Tea

چائے بنانے کا طریقہ 

کسی بھی برتن میں 2 گلاس پانی ابال لیں، اب اس میں ایک درمیانی باریک کٹی ہوئی پیاز اور 2 یا 3 لہسن کے جوے، کالی مرچ، ، تیز پات، لونگ بھی شامل کر لیں اور اچھی طرح پکائیں ۔ پھر جب اس میں اچھی طرح اُبال آجائے تواس پر ڈھکن ڈھک دیں ، 2 منٹ کے بعد اس میں شہد کو ملائیں ۔ پیاز کی چائے کو فلو، کھانسی اور وائرل ہوئی بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں بہت مفید ہے ۔ اس سرد موسم کے دوران اسے استعمال کریں اور کورونا اور دوسری موسمی بیماریوں کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھیں۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

5 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

21 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago