Categories: Health

صحت کارڈ سے جگر اور گردے کی پیوندکاری نکالنے پر غور

ویب ڈیسک – 29 نومبر 2023 :محکمہ صحت نے صحت کارڈ پلس پروگرام کے اخراجات میں کمی اور پروگرام کو66فیصد آبادی تک محدود کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیاہے جس میںبھاری اخراجات والی بیماریوں کاعلاج بھی لسٹ سے نکالنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈزکی عدم فراہمی کے نتیجے میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں انشورنس کے ذریعے صحت کی خدمات کا شعبہ مکمل طور پر رک گیاہے اور صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا علاج صحت کارڈ پر نہیں ہورہا ہے
اس ضمن میں منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ صحت کارڈ پلس سے گردوں اور جگر کی پیوند کاری کو نکال دیاجائے گا ان دونوں امراض کے علاج پر لاکھوں روپے کا خرچہ ہے اس تجویز پر عملدر آمد سے اخراجات کم ہوجائیں گے اس کے علاوہ انشورنس کمپنی کے ساتھ رجسٹرڈہسپتا لو ں کی فہرست میںشامل ہسپتالوں کی تعدادمیں کمی کی جائے گی جبکہ علاج کی سہولت کو100 فیصد آبادی سے کم کرکے 66 فیصد تک لایا جائے گااس حوالے سے سفارشات پر عملدر آمدآئندہ سال جنوری سے شروع کرنے کا امکان ہے۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

6 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago