نہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال گردش کرتا ہے کہ انڈے فریج میں رکھنا بہتر ہے یا پھر فریج سے باہر۔ یہ بات جان کر آپ حیران ہونگے کہ بیسویں صدی کے شروع میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں لوگ فریج میں انڈے نہیں رکھتے تھے۔ آسٹریلیا سے انڈے برطانیہ کو برآمد کئے جاتے لیکن ایک بار انڈوں میں گندگی کی وجہ سے برطانیہ میں بیماری پھیل گئی تھی۔
پھربرطانیہ اور امریکہ میں انڈوں کو ہر صورت میں دھونا لازمی قرار دے دیا گیا تاکہ بیماری سے بچا جاسکے۔ جس کے بعد انڈوں کو سرف میں دھو کر یا صابن سے چمکا کر استعمال کیا جانے لگا۔
صفائی کے اس عمل سے نقصان یہ ہوا کہ انڈوں کے اوپر موجود قدرتی پرت دھونے سے نقصان ہونے لگا اور انڈے خراب ہونے لگ گئے، باہر کے بیکٹیریا کو یہ موقع مل گیا کہ وہ انڈے کی حفاظتی پرت کے نہ ہونے کی وجہ انڈوں کو خراب کردیتے۔ اس مشکل کا حل یہ نکالا گیا کہ انڈوں کو فریج میں رکھا جانے اور تب سے اب تک انڈوں کو فریج میں ہی رکھا جارہا ہے۔
اب آپ لوگ یہ سوچ رہے ہوں گے آیا انڈوں کو فریج میں رکھیں یا نہیں تو اس کا جواب بہت سادہ ہے۔ اگر آپ انڈے کسی بیکری، دکان،اسٹور مارکیٹ سے خرید کر لائیں ہیں تو انہیں لازماً فریج میں رکھیں۔
اگر انڈے فریج میں رکھے ہیں تو انکو پکانے سے چند منٹ پہلے نکال کر تو استعمال کیا جاسکتا ہے اگرانڈے کو زیادہ دیر کے لئے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیا جاتا ہے تو اس سے انڈوں کے خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے لہٰذا انڈوں کو فریج میں ہی رکھا کریں اور استعمال سے کچھ دیر پہلے فریج سے نکالیں۔
اگر آپ انڈے کسی پولٹری فارم سے خرید لائیں ہیں تو آپکو چاہیں کہ ایسے انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ کرہی استعمال کرسکتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…