Categories: Health

خیبرپختونخوا: زکام،بخار وبائی شکل اختیار کرگیا ،3لاکھ سے زائد مریض رپورٹ

پشاور : (ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں زکام،بخاروبائی شکل اختیار کرگیا ہے، صوبے میں 3لاکھ 25ہزار 289مریض سامنے آئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں زکام، بخار،سینے اور سانس کی شدید تکلیف کے کیسز بڑھنے پر ماہرین صحت نے وارننگ جاری کر دی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق رواں سال انفلوئنزا، بخار، سینے اور سانس کے 3لاکھ 2289کیس سامنے آئے ہیں، یہ وائرس ہر عمر اور علاقے کے لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے ، نومبر کے ابتدائی چند ایام میں وائرس سے متاثرہ 13ہزار 308کیس سامنےآئے ہیں۔

ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں درجہ حرارت میں مزید کمی سے یہ وائرس وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے ، صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو مریضوں میں اضافے کے لیے تیار رہنے اور ہنگامی ادویات تیاررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زکام چند دن میں سینے کی شدید تکلیف اور سانس کی بندش کی شکل اختیار کر سکتا ہے اس لیے زکام سے متاثرافراد گھر میں زیادہ وقت گزاریں اور شہری ہر چند گھنٹے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں اور بیمار افراد سے دور رہیں۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

7 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago