Categories: World

سعودی وزیر نے اتوار، منگل اور بدھ عمرے کیلئے بہترین دن قرار دے دیے

ویب ڈیسک: کرۂ عرض پر موجود ہر مسلمان کی یہ دیرینہ خواہش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی میں حج اور عمرے جیسی عظیم عبادت کی ادائیگی کریں لیکن اکثر زائرین دورانِ طواف خانہ کعبہ کے قریب تر ہوکر حجر اسود کے بوسے کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے۔

اس حوالے سے سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں زائرین کی یہ مشکل بھی آسان کردی ہے۔ انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے بہترین دن اور اوقات بتائے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ عمرے کی ادائیگی کیلئے آنے والے زائرین اتوار، منگل اور بدھ کا چناؤ کرسکتے ہیں کیونکہ ان دنوں رش کم ہوتا ہے۔

سعودی وزیر نے کہا کہ عمرے کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب بالخصوص مکہ المکرمہ میں موسم خوشگوار ہونے کے باعث زائرین دسمبر اور جنوری کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں عمرے کے دوران معمول سے زیادہ رش دیکھنے کو ملتا ہے۔

via: Hum News

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago