Health

موٹی دلہن ہو تو لوگ باتیں کرتے ہیں، اپنے اس اہم دن سے قبل وزن اس طرح کم کریں کہ وزن بھی کم ہواور چہرے کی تازگی پر بھی کوئی اثر نہ پڑے

شادی انسان کی زندگی میں ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ ہی زیادہ خوبصورت نظر آئے- اگر کسی لڑکی کا وزن زيادہ ہے تو اس کو اسکی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے اور اس کے لیے وہ شادی کی تاریخ کے طے ہوتے ہی ڈائٹنگ شروع کر دیتی ہے- اکثر لڑکیاں جو موٹاپے کا شکار ہو شادی والے دن شدید ڈائٹنگ کے باعث اپنا وزن تو کم کر لیتی ہیں مگر اس کا اثر ان کے چہرے کی تازگی پر پڑتا ہے جلد مرجھا سی جاتی ہے اور آنکھوں کے نیچے حلقے بن جاتے ہیں اور اپنے اس اہم دن وہ نتائج نہیں حاصل کر پاتی جس کی وہ خواہشمند ہوتی ہیں- اس حوالے سے ہم آپ کو اس ڈائٹ پلان کے بارے میں بتاتے ہیں جس سے ایک جانب تو وزں کم ہو سکے گا اور دوسری جانب چہرے کی تازگی بھی برقرار رہے گی۔

ڈائٹنگ کرنے سے پہلے یاد رکھنے کی باتیں

شادی سے قبل اگر آپ اپنے وزن کو کم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو اس کے لیے آپ کو چند باتوں کا خاص خیال رکھنا پڑے گا
باہر کے کھانوں سے سختی سے پرہیز کریں
زیادہ میٹھا نہ کھائیں
سوڈے والے مشروبات سے پرہیز کریں
سفید آٹے ، ڈبل روٹی ، چاول سے پرہیز کریں
زيادہ پانی پینے کو اپنی عادت بناہئں

ڈائٹ پلان

وزن کو کم کرنے کے لیے اوپر جو دی گئی احتیاطوں کے ساتھ ایک ایسا ڈائٹ پلان تشکیل دیں ہیں جس کو تشکیل دیتے ہوئے اپنے دماغ میں صرف وزن کی کمی نہ رکھیں بلکہ اس کے ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور اس پلان پر شادی سے ایک مہینہ قبل سے ہی عمل کرنا شروع کر دیں تاکہ ڈائٹ کے اچھے اثرات حاصل کر سکیں

ڈائٹ پلان کو سادہ رکھیں

شادی سے ایک مہینے پہلے شروع کیے جانے والے ڈائٹ پلان کو سادہ سے سادہ رکھیں اور اس میں کسی ایسے جز کا استعمال نہیں کریں جس کے بارے میں آپ نے دوسروں سے تو سنا ہو مگر خود اس کا استعمال کبھی نہ کیا ہو- اس میں سبزیاں ، پھل اور پروٹین کا استعمال زیادہ کریں مگر ان کی بنانے میں آئل کے استعمال اور اضافی نمک اور چینی کے استعمال سے پرہیز کریں

کیلوریز کا خیال رکھیں

صحت مند لڑکی کو دن میں 2200 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ اس وجہ سے اپنے ڈائٹ پلان کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھیں کہ دن بھر میں اتنی کیلوریز کسی نہ کسی صورت میں لازمی استعمال کریں اور کوشش کریں کہ اپکے جسم کو اتنی توانائی لازمی میسر ہو کیلوریز کی کمی کا براہ راست اثر آپ کے چہرے پر پڑتا ہے اور اس کی تازگی متاثر ہوحاتی ہے

جسمانی ورزش لازمی کریں

وزن کم کرنے کے لیے جسمانی ورزش بہت اثردار ثابت ہوتی ہے مگر ورزش بھی حد سے زیادہ کرنا چہرے کے لیے زیادہ مناسب نہیں ہوتی – اس کے علاوہ شادی کی مصروفیات میں ورزش کے لیے وقت نکالنا بھی دشوار ہو سکتا ہے مگر اس ایک مہینے میں صبح یا شام کسی وقت تیز واک ضرور کریں آدھے گھنٹے کی واک آپ کے جسم اور صحت پر بہت اچھا اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ذہنی دباؤ سے بچنے کی کوشش کریں

شادی کے لغوی معنی خوشی کے ہیں اور اپنی خوشی کے دن کو بھرپور طریقے سے منانے اور اس کی تیاری کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر طرح کے ذہنی دباؤ سے بچئے کیوں کہ ایک طرف تو اس کے سبب انسان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جب کہ دوسری طرف اس سے چہرے کی چمک دمک بھی ماند پڑ سکتی ہے

بھرپور نیند لیں

شادی سے پہلے ہونے والے فنکشن زیادہ تر جگ راتوں کا باعث ہوتے ہیں مگر اس کے سبب ایک طرف تو دلہن کی نیند پوری نہیں ہوتی تھکن کے سبب آنکھوں کے نیچے حلقے سے پڑ جاتے ہیں اور کم خوابی کی وجہ سے وزن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے تو لہذا کوشش یہ کی جائے کہ نیند کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہی کیا جائے

CONTENT PARTNER: HAMARIWEB

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

9 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago