حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک کیکڑے نے اپنے پنجوں میں سگریٹ تھامی ہے اور ویڈیو کے دوران جیسے انسان سگریٹ سے کش لگاتا ہے، بالکل ویسے ہی یہ بھی سگریٹ کو منہ کے قریب لاتے اور واپس لیجاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کرلوگ حیران دکھائی دیتے ہیں۔
یہ حقیقت ہے کہ جب کبھی جانور، انسانوں کی کسی شے کو استعمال کرتے ہوئے نظرآتے ہیں تو ان کی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں۔ اس 35 سیکنڈز کے کلپ میں کیکڑے کو صاف صاف اسموکنگ کے انداز میں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھاجاسکتاہے۔ یہ ویڈیو پہلے پڑوسی ملک انڈیا میں وائرل ہوئی تھی۔ جہاں کے میڈیا نے اسکو کوریج بھی دی ہے۔ اس ویڈیو میں واضح انداز میں دیکھا جاسکتاہے کہ کیکڑے کو اندازہ ہے کہ ویڈیو بنائی جارہی ہے، وہ کیمرے سے دور جانے کی کوشش بھی کرتا ہوا دیکھاگیا ہے۔ لوگوں کاکہناہے کہ 2020 میں اب بس یہی کچھ دیکھنے کو رِہ گیاتھاکہ ایک کیکڑا اب اسموکنگ کرے گا۔ کچھ لوگوں نے اسے مزاحیہ انداز میں لیا ہے اور کہا کہ اب انہیں سمجھ آیا ہے کہ کیکڑے کو کینسرسائن(برج) کیلئے بطور تصویر کیوں استعمال کرتے ہیں، وغیرہ۔
تباکونوشی ہو یا سگریٹ نوشی، دونوں ہی صحت کیلئے مضرہی ہیں ۔ ساتھ ہی ہم ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں۔ لوگ سگریٹ پینےکے بعد کسی بھی جگہ پر پھینک دیتے ہیں۔ سمندروں کی سیرو تفریح کے دوران بھی یہی طرز عمل اختیار کیاجاتاہے۔ وہاں بھی اپنی مرضی سے ہی کچرا پھینکا جاتاہے۔ اس سے سمندری مخلوق کی جانوں کوبے حد نقصان پہنچ رہاہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پڑوسی ملک کے جنگلی حیات کے شعبے کے ترجمان کا کہناتھا کہ کیکڑے کو سگریٹ پکڑتے دیکھ کربے حد افسوس ہوا ہے کہ انسان خود تو سگریٹ نوشی کرکے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں تاہم اب جاندار بھی ان کے غیر ذمہ ادارانہ روئیے کی وجہ سے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ یہ بھی یاد رہے کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے کئی افراد کینسر جیسے مرض میں بھی مبتلا ہوتے اور مرتے دیکھے گئے ہیں ۔
پلا سٹک کی بوتلیں ہوں یا تھیلیاں، ہم پاکستانی بھی ان کو جھیلوں، سمندراور دریاؤں میں پھینکنے کے عادی ہیں۔ ہم یہ نہیں سوچتے کہ اگر ہم کچرا سمندر میں پھینکیں گے تو اس کی وجہ سے سمندری مخلو ق جان کھو سکتی ہیں۔ دنیا بھر میں کئی ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں، جہاں کچرے کی وجہ سے مچھلیوں، بطخوں، کچھوے، پینگوئین وغیرہ کو مرتے ہوئے دیکھاہے۔ سب سے بڑی مخلوق وہیل مچھلی ہے، اسے بھی پلاسٹک کی وجہ سے کئی مرتبہ مرتے دیکھاگیا ہے۔ یوں کہاجاسکتاہے کہ بڑی بڑی سمندری مخلوق جب ہمارے پھینکے گئے کچرے کی وجہ سے مر سکتی ہے تو پھران چھوٹے جانداروں کا کیاحال ہوتاہوگا۔
صرف سمندری ہی نہیں ہم اردگرد کچرا پھینک کر پرندوں اوردوسری مخلوق کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں۔ اگر ہم نے اپنا یہی طرز عمل جاری رکھا اور سمندر یا دوسری جگہوں پر کچرا پھینکتے رہے تو عنقریب جانداروں کی کئی نسلیں ختم ہوجائیں گی اور ہم ان سے محروم ہوتے جائیں گے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ماحولیاتی آلودگی میں کمی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کریں، زیادہ کچھ نہیں تو بس اتنا ضرور کریں کہ کچرے کو اصل جگہ ٹھکانے لگائیں اور انسان ہونے کی اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…