ویب ڈیسک : جنوری 25, 2023 ایل آر ایچ میں پہلی دفعہ فالج سے بچنے کیلئے انجیکشن کا استعمال کیا گیا جس کی قیمت لاکھ سے زائد ہے جو ایل آر ایچ میں بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے، مریض کی شریان میں بنا خون کا لوتھڑا ایک انجیکشن سے ختم کیا جاتا ہے، انجکشن لگنے پر پہلا مریض صحت یاب ہو گیا، ایل آر ایچ کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق کسی کو بھی فالج کا اٹیک ہوا ہو تین سے چار گھنٹوں کے اندر مریض کو لانا بہت ضروی ہے، ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد یہ انجیکشن لگایا جاتا ہے
جو مریض کو دائمی معذوری سے محفوظ رکھتا ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال نیورالوجی یونٹ کی ہیڈ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ جب بھی فالج کی وجہ سے دماغ میں خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے تو اس قسم کے فالج کا علاج اس انجیکشن سے کیا جاتا ہے، عام طور پر اس انجکشن سے مریض ٹھیک ہو جاتا ہے اور عمر بھر کی معذوری سے بھی بچ جاتا ہے، دوسری جانب ایل آر ایچ میڈیسن چیئرمین اسسٹنٹ پروفیسر ضیاء اللہ چمکنی کے مطابق باہر ممالک میں اس انجیکشن سے فالج کا علاج کافی عرصہ پہلے سے کیا جا رہا تھا لیکن اب یہ ایل آر ایچ میں بھی دستیاب ہے، انجیکشن کی قیمت ایک لاکھ سے زیادہ ہے لیکن یہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
via: Mashriq Tv
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…