Categories: Health

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں فالج کے علاج کی جدید سہولت متعارف

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں فالج کے علاج کی جدید سہولت متعارف

تھرومبولائسز کی یہ سہولت صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال نے فالج کے مریضوں کے لیے تھرومبولائسز کے ذریعے بروقت علاج کی سہولت کا باضابطہ اجراء کر دیا۔

 اسپتال نے گزشتہ روز فالج کے علاج کے حوالے سے ایک نمایاں سنگِ میل عبور کیا جب ایک شدید نوعیت کے اسکیمک فالج کے مریض کا کامیاب تھرومبولائسز کے ذریعے علاج کیا گیا۔ مریض کو انجیکشن “الٹپلیز” دیا گیا جس سے بروقت بہتری آئی۔ 

تھرومبولائسز کی یہ سہولت اب صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی تاکہ مستحق مریضوں کو 24/7 فوری علاج کی سہولت حاصل ہو سکے۔ 

ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے اس اہم کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور نیورولوجسٹ ڈاکٹر عرفان خٹک کی بروقت تشخیص اور علاج کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کو بائیں جانب کمزوری کی شکایت کے ساتھ ایک گھنٹے کے اندر اسپتال لایا گیا اور تھرومبولائسز کامیابی سے مکمل ہوئی۔ 

ڈین کے ایم سی نے کہا کہ یہ کے ٹی ایچ کی تاریخ میں پہلا کامیاب تھرومبولائسز کیس ہے، جو فالج کے علاج میں وقت کی اہمیت، خاص طور پر ابتدائی 3 گھنٹوں کے دوران بروقت علاج کو واضح کرتا ہے۔

 اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی نے کہا کہ یہ اعزاز ہے کہ کے ٹی ایچ اب اُن اسپتالوں میں شامل ہو گیا ہے جہاں فالج کے جدید علاج کی سہولت دستیاب ہے۔ انہوں نے جلد ایک مخصوص “اسٹروک یونٹ” کے قیام کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

Publisher 

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

8 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago