Categories: World

ایک فوٹوگرافر: نیویارک اور کابل سے 2خوفناک تصاویر

کابل میں ہوائی جہاز کے پہیوں پر سوار لوگوں کے گرنے کے واقعے نے امریکا میں نائن الیون حملے میں بلڈنگ سے شہری کے گرنے کے خوفناک واقعے کی یاد تازہ کردی۔ دونوں واقعات کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹو گرافر رچرڈ ڈریو نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیں۔

امریکا میں نو ستمبر 2001ء کو طیارہ حملے کے بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت سے جان بچانے کیلئے ایک شخص کے کودنے کی تصویر کئی اخبارات کی زینت بنی تھی۔گزشتہ روز کابل میں بھی کافی بلندی سے لوگوں کے گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا جب کابل ایئر پورٹ پر ایک امریکی طیارے کے پہیوں پر کچھ لوگ سوار ہوئے، طیارے نے اڑان بھری تو کافی بلندی سے کئی لوگ گر کر اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔

یہ دونوں تصاویر ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹو گرافر رچرڈ ڈریو نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیں۔ فوٹوگرافر نے محسوس کیا ہے کہ دونوں تصاویر پر اخباری خبروں، جن میں ان پر تصاویر پر تبصرہ کیا گیا، کو قارئین کی جانب سے پریشان کن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نائن الیون حملے میں کئی ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد امریکا نے القاعدہ کیخلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان پر حملہ کرکے طالبان حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔

طالبان کی جانب سے کابل پر 20 سال بعد قبضے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں افغان شہری ملک چھوڑ کر جانے کیلئے ایئرپورٹ پر جمع ہوئے اور زبردستی امریکی طیاروں میں سوار ہونے کی کوشش کی۔

کابل ایئر پورٹ پر امریکی طیارے سے گرنے کے واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں بھی 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

via: Samma News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

16 minutes ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

18 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

20 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago