لندن :طوطوں کو اکثر میٹھی زبان بولتے تو سب نے سنا ہو گا مگر پہلی دفعہ بدتمیز اور بدزبان طوطوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، ہر دوسرا تیسرا بندہ ان بدزبان طوطوں سے بارے میں گفتگو اور پوسٹس وغیرہ شیئر کرتا نظر آ رہا ہے ، ان بدزبان طوطوں کی وجہ سے چڑیاں گھر والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔
لندن میں واقع پارک میں جہاں یہ طوطے رکھے گئے یہ طوطے جہاں پہلے عوام کو میٹھی باتیں کرتے تھے وہیں انہوں نے کچھ ایسے الفاظ بولنے شروع کیے ہیں کہ خود تو مزے لیتے تھے لیکن چڑیاں گھر میں آنے والوں کو شرمندگی کا سامنا رہا تھا ،پارک والوں نے ان پانچ طوطوں کی بد زبانی کی وجہ سے ایک دوسرے سے الگ کر دیا اور کچھ وقت کیلئے سزا کے طور پر الگ الگ پنجروں میں رکھ دیا ۔
پارک میں آنے والوں نے انتظامیہ سے شکایت کی اور کہا کہ انہیں ایسا لگتا تھا کہ یہ طوطے ان کا مذاق اڑارہے ہیں یہاں تک کے لڑائی جھگڑے میں نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کر دیتے تھے ،انتظامیہ کا کہنا ہے ان طوطوں کو اگست کے مہینے میں چڑیاں گھر والوں کے حوالے کر دیاگیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے پارک بند تھا اس لیے ان کو ایک ہی کمرے میں قرنطینہ کے لیے رکھا گیا تھا،اس دوران انہوں نے ایک دوسرے سے لڑنا شروع کیا اور نازیبا الفاظ بھی بولنا شروع کیے۔ اس کے بعد جب ان کو پارک میں لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا تو وہ وہاں سے گزرنے والوں سے بدتمیزی سے پیش آنے لگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو الگ الگ تو بند کر دیا مگرایسی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ طوطے اپنی بدتمیزی کو ختم کردیں گے ۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…