Categories: Latest News

خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں سستے آٹے کی فراہمی کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم میں سستے آٹے کی فراہمی کا فیصلہ

سبسڈائز آٹے کی فراہمی سے متعلق محکمہ خوراک ڈائریکٹریٹ کا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کرم کو خط

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں سستے آٹے کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

: سبسڈائز آٹے کی فراہمی سے متعلق محکمہ خوراک ڈائریکٹریٹ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کرم کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاراچنار روڈ کی بندش کے باعث مارکیٹ میں آٹے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کم ہو گیا، اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کم ہونے سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کرم کی فلور ملوں کو گندم جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، 20 کلوگرام آٹا کا تھیلا 1700 روپے جبکہ 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے پر دیا جائے گا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ گندم کے اجرا اور آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار ڈپٹی کمشنر کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا، گندم کی ریلیز اور آٹے کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ہوگی۔

صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ کرم میں آٹے کی قلت دور کریں گے، کرم میں غذائی بحران ختم کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، آج سے کرم میں سبسدائز آٹے کی تقسیم شروع ہوگی

via AAJ News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

4 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

15 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

22 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago