Khyber Pakhtunkhwa government's social welfare initiatives: Important decisions on mass marriages, shelters and orphan cards
پشاورلائیو: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سماجی بہبود کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زکوٰۃ، جہیز فنڈز، پناہ گاہوں، معذور افراد، بزرگ شہریوں، اور یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سماجی بہبود، کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور، اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
جہیز فنڈ کے تحت صوبے میں 4,000 سے زائد مستحق بچیوں کی شادیاں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
شادیاں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر اجتماعی تقریبات میں ہوں گی، جن کا خرچ صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔
ہر مستحق دلہن کو دو لاکھ روپے نقد امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
صوبے کی تمام پناہ گاہوں کو مستقل بنیادوں پر چلانے کے لیے ان کا بجٹ سرکاری بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
غیر فعال پناہ گاہوں کو فوری طور پر فعال کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت۔
اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معذور طلبہ کو وہیل چیئرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
معذور طلبہ کے ڈیٹا کی جلد از جلد تیاری کی ہدایت دی گئی۔
بزرگ شہریوں کے لیے رہائش اور تفریحی سہولیات سے آراستہ اولڈ ایج ہومز قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
سکول کے سطح کے یتیم اور یسیر بچوں کو ماہانہ پانچ ہزار روپے امداد فراہم کرنے کے لیے یتیم کارڈ متعارف کروانے کا فیصلہ۔
ماہانہ پانچ ہزار روپے امداد فراہم کرنے کے لیے راشن کارڈ کا اجراء تجویز کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک ہفتے میں ورکنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کے حق دار ہونے کو یقینی بنایا جائے اور منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔
وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ حکومت بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق کمزور اور مستحق طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدامات اسلامی فلاحی ریاست کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی جانب اہم قدم ہیں۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…