Categories: Latest News

خیبرپختونخوا، صحت کارڈ سکیم مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی تجاویز منظور

خیبرپختونخوا میں فری طبی سہولیات کے حصول کیلئے صحت کارڈ پلس مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کیلئے تجاویز اور کم سے کم اجرت بڑھانے کی منظوری سمیت نگران صوبائی کابینہ نے دسویں اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے۔
ویب ڈیسک – مشرق نیوز: نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں نگران وزراء، مشیران، معاون خصوصی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں محکمہ لیبر، صحت اور ریلیف کے دو دو جبکہ اوقاف, محکمہ بہبود آبادی, لوکل گورنمنٹ، زراعت کے ایک ایک نکات پیش کئے گئے۔
نگران صوبائی کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 کرنے کی منظوری دیدی، ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے سکولوں کے لیئے گرانٹ ان ایڈ، صحت کارڈ پلس مستقل اور پائیدار بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے محکمہ صحت کی تجاویز کی بھی منظوری دیدی۔
صوبائی نگران کابینہ نے دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی، ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کے لئے جاری اے آئی پی منصوبے کی مد میں سپلیمنٹری گرانٹ، محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کومحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرزپر ہیلتھ وفیشنل الاونس دینے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں بعض ترامیم کی اصولی منظوری دینے سمیت اجلاس میں زرعی ترقی کے لئے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

8 minutes ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago