Interest-free loans of up to Rs 1.5 million for construction of houses in Khyber Pakhtunkhwa, MoU signed
پشاور، کم آمدن والے افراد کو معیاری رہائش کی فراہمی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا شاندار منصوبہ، احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت محکمہ ہاؤسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
ویب ڈیسک: کم آمدن افراد کو نئے گھر کی تعمیر یا موجودہ گھر کی مرمت کیلئے 15 لاکھ روپے تک کے بلاد سود قرضے دیے جائیں گے،وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس اسکیم پر 4 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
قرضوں کی واپسی کے لئے 7 سال پر مشتمل آسان شیڈول تجویز کیا گیا ہے، قرضے کی واپسی کی ماہانہ قسط زیادہ سے زیادہ 18 ہزار روپے تک ہو گی۔اسکیم ریوالونگ فنڈز سسٹم کے تحت آئندہ سات سال تک جاری رہے گی۔
اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے کے لئے اپنی ملکیتی زمین کا ہونا ضروری ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پروگرام پر عملدرآمد سے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی،اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ قرضے صرف حقدار لوگوں کودیے جائیں۔
via Hum News
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…