Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: پی ٹی سی ایل کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور محفوظ رہا

خیبرپختونخوا: پی ٹی سی ایل کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور محفوظ رہا

لوئر کرم کے علاقے بگن کے قریب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی سی ایل) کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق، سڑک پر موجود تین مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں۔ ڈرائیور ولایت حسین نے فائرنگ کے دوران حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کی رفتار بڑھائی اور جائے وقوعہ سے محفوظ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، پی ٹی سی ایل کی گاڑی پاراچنار ایکسچینج کا سامان لانے کے مشن پر تھی، جبکہ 21 نومبر کو ہونے والے فائرنگ کے واقعات کے باعث عملہ پشاور میں رکنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ بگن اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ دو ماہ کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات، بشمول مسافر گاڑیوں اور ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے، پیش آچکے ہیں، جن کے بعد ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

13 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago