Peshawar: Matric examination results will be announced on August 22
پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے اور رمضان کے بعد اپریل میں منعقد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نئے شیڈول کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات، جو 5 مارچ کو ہونے تھے، اب 8 اپریل سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹر کے امتحانات 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو ہوں گے۔
چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان نے تصدیق کی کہ حکومت نے اپریل میں امتحانات منعقد کرنے کے احکامات دیے ہیں اور تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کو رمضان المبارک کے دوران سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…