Categories: Latest News

پشاور: کنزُ المداریس بورڈ کے سالانہ امتحانات جاری

پشاور: کنزُ المداریس بورڈ کے سالانہ امتحانات جاری

پشاورلائیو: عالمی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزُ المداریس کے تحت سالانہ امتحانات پاکستان بھر میں جاری ہیں، جن میں پشاور کے جامعہ فیضانِ غریب نواز میں بھی امتحانی عمل جاری ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق کنزُ المداریس بورڈ کے شیڈول کے تحت امتحانات یکم فروری سے ملک بھر میں شروع ہو چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 90,417 طلبہ تجوید و قراءت، درسِ نظامی، تخصصات (خصوصی علوم) اور کلیۃ الشریعہ کے امتحانات میں شریک ہیں، جبکہ 69,501 طلبہ ناظرہ قرآن اور حفظ القرآن کے امتحانات دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ امامت کورس اور فیضانِ شریعت کورس جیسے مختصر دورانیہ کے کورسز میں 8,393 طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔

اس سال کنزُ المداریس بورڈ کے تحت مجموعی طور پر 168,449 امیدوار امتحانات میں شریک ہو رہے ہیں۔ امتحانی عمل کو آسان بنانے کے لیے ملک بھر میں 786 مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن کی نگرانی کے لیے 3,758 افراد تعینات کیے گئے ہیں۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

7 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

17 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago