دکانوں سے مبینہ چوری: پانچ نوسرباز خواتین گرفتار
دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ ان خواتین نے ان کی دکانوں سے چوری کی ہے اس لئے پکڑ کر ان کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔
– خیبر: تحصیل جمرود میں مبینہ طور پر دکانوں سے چوری کرنے والی پانچ خواتیں گرفتار، اور بعدازاں حوالات منتقل کر دی گئیں۔
ٹی این این سے بات چیت کے دوران خیبر پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ جمرود کے دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ ان خواتین نے ان کی دکانوں سے چوری کی ہے اس لئے پکڑ کر ان کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔
خیبر پولیس کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ ان کے پاس خواتین کے لئے جیل بھی نہیں ہے، اسی لئے خواتین کو جمرود حولاات منتقل کر دیا: ”ہم نے ان کو بتا دیا ہے کہ اپنے اپنے خاوند کو کال کریں اور ان سے کہیں کہ تھانے پیش ہو جائیں۔
خواتین کا تعلق پشاور سے ہے جن میں سے کچھ رشید گڑھی کی رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیںَ
Tags:
#PeshawarLive · Breaking News · daily aaj · Five female recruits arrested for alleged shoplifting · Khyber news · khyber pakhtunkwa · kp updates · latest news · mashirq news · news alrt · Peshawar · Peshawar Latest News · Peshawar live · Peshawar News in Urdu · PESHAWAR NEWS TODAY · Peshawar Sports News · peshawarlive.com · Urdu News · urdu news peshawar
Categories:
Latest News

