Categories: Latest News

سستی بجلی ہر شہری کا حق، حکومت مستقل حل نکالے: سینیٹر شیری رحمٰن

سستی بجلی ہر شہری کا حق، حکومت مستقل حل نکالے: سینیٹر شیری رحمٰن

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ سستی اور مستقل بجلی کی فراہمی ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے، جسے حکومت کو یقینی بنانا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں رینیوایبل فرسٹ اور پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سولر انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ توانائی یعنی بجلی اور گیس بھی انٹرنیٹ کی طرح عوام کا حق ہے، مگر بدقسمتی سے آج بھی لوگ ان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر گیس کی عدم دستیابی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں، مائیں اور بچے پریشان ہیں، صحت مند غذا نہ ملنے کی وجہ سے بچوں میں بیماریاں اور کمزوریاں بڑھ رہی ہیں۔ گھروں میں روشنی نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اپنا تعلیمی کام بھی نہیں کر پاتے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اور اس کا واحد حل توانائی کے متبادل ذرائع، خاص طور پر سولرائزیشن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو اس حوالے سے ایک جامع اور مستقل پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔

پاکستان میں سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی طلب

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رینیوایبل فرسٹ کے چیف ایگزیکٹو ذیشان اشفاق نے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے باعث گزشتہ تین برسوں میں لاکھوں شہریوں نے سولر پینل نصب کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ 18 ماہ میں 22 گیگا واٹ سے زیادہ کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہیں۔

رینیوایبل فرسٹ کے ڈائریکٹر محمد مصطفی امجد کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تک اپنے گرڈ اسٹیشنز کے ذریعے صرف 600 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکا ہے، جبکہ 22 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز چین سے درآمد کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سولر انرجی کے فروغ کے لیے پالیسیاں مرتب کرے تاکہ عوام کو بجلی کی سستی اور مستقل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago