police kp
پشاور: ایس ایچ او تھانہ غربی نور محمد خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے صدر بازار میں شہریوں کے قیمتی موبائل فون چوری کرنے میں ملوث جیب کتروں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، جنہیں جدید سائنسی بنیادوں پر کی گئی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے دو مسروقہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، مدعی سید اظہر علی شاہ نے تھانہ غربی پولیس کو موبائل چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر ایس پی کینٹ ڈویژن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کینٹ سرکل کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کام کرتے ہوئے صدر کے پوش اور مصروف بازاروں میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس کے بعد ملزمان حمزہ عرف رحیم شاہ ولد شاہ ولی اور خانزیب ولد بہرام کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…