75 heroin capsules found in stomach of woman heading to Saudi Arabia
پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے 75 کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ 8 مختلف کارروائیوں کے دوران 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 20 کلوگرام منشیات بھی برآمد کی گئی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون کے پیٹ سے 75 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔
دیگر کارروائیوں میں
آئی جے پی روڈ اسلام آباد: ایک ملزم سے 6 کلو چرس برآمد۔
جی-10 اسلام آباد: گاڑی سے 2.670 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
کاک پل: گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد، خاتون سمیت ملزم گرفتار۔
جوہر ٹاؤن لاہور: 3.5 کلوگرام ہیروئن برآمد، 3 ملزمان گرفتار۔
حیدرآباد: ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلوگرام افیون برآمد۔
کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ پر خاتون سے 2 کلو آئس برآمد۔
پشاور: کوریئر آفس سے بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلوگرام چرس برآمد۔
اے این ایف حکام نے خواتین کو منشیات اسمگلنگ میں استعمال کرنے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…