Saudi Arabia: Meningitis vaccine mandatory for Umrah and visit visa travelers
سعودی عرب نے عمرہ اور وزٹ ویزا رکھنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔
سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق صحت سے متعلق ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سفر سے کم از کم 10 دن پہلے جاری ہونا چاہیے۔ ایک سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کو اس ویکسین سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے ویکسین سے متعلق تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر فراہم کر دی ہیں۔ سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کو گردن توڑ بخار سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں۔
سعودی سول ایوی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مسافروں اور ایئر لائنز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…