Categories: Latest News

لوک میلہ 2020، خیبرپختونخوا کی روایتی موسیقی رباب اور ثقافتی سٹالز نے میلہ لوٹ لیا

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے لوک میلہ میں لگائے جانے والے سٹالز میں صوبہ کے ثقافتی سٹالز، ہینڈی کرافٹ اور روایتی رباب موسیقی شامل۔
میلہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد جاری،میلے میں داخلے پر ماسک اور سنیٹائزر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
پشاور: 11نومبر2020(پ ر) محکمہ کھیل، ثقافت، سیاحت، آثارقدیمہ،میوزیم اور امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام ادارہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے صوبہ کی ثقافت کے فروغ کیلئے لوک میلہ میں لگائے جانے والے کے پی پویلین میں روایتی رباب موسیقی اور صوبائی ثقافتی سٹالز نے میلہ لوٹ لیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔میلے میں داخلے پر ماسک اور سنیٹائزر کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایات پرلوک ورثہ کی سالانہ تقریبا ت لوک میلہ 2020 میں صوبائی ثقافت کے فروغ کیلئے بھرپور انداز میں شرکت کی گئی ہے۔ خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے صوبہ کی ثقافت کے فروغ اورہنر مندوں کے ہنر کو اجاگر کرنے کیلئے کے پی پویلین سجایا ہوا ہے۔ جس میں ہنر مند اپنے ہنر کو بہترین انداز میں پیش کرنے سمیت میلے میں لائیو پینٹنگ کرکے سیاحوں، فیمیلز اور شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

1 / 8

چھ نومبر سے شروع ہونے والے میلے میں دیگر صوبوں کی جانب سے بھی اپنے سٹالز اور پویلین لگائے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا پویلین میں صوبائی ثقافت کی رونمائی کیلئے 30 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں ہینڈی کرافٹ، تنکے کا کام، پتھروں کی بنی اشیاء،ووڈن آرٹ، پشاوری چپل،کراکل،شال،خڈی کا کام، کپڑوں پر موم سے بنی اشیاء یعنی ویکس پینٹنگ،تابنے کا کام، مٹی سے بنی خوبصورت اشیاء، گلاس کاروینگ،آرٹی فیشل جیولری سٹون کاروینگ، سواتی شالز اور دیگر شامل ہیں۔میلے میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور، ہری پور، چترال اور دیگر شہروں سے ہنرمند شامل ہیں۔ میلے میں خیبرپختونخوا کی روایتی موسیقی رباب منگے کی پرفارمنس پر نہ صرف نوجوان جھومنے پر مجبور ہوئے بلکہ ساتھ ہی فیمیلزاور شہری بھی خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔میلے میں خیبرپختونخوا کے فنکاروں کی پرفارمنس کیلئے موسیقی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو کہ 14 نومبر کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے جبکہ لوک میلہ 15 نومبر تک جاری رہیگا۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago