Categories: Latest News

خیبرپختونخوا کی ثقافت کی رونمائی کیلئے پویلین کا انعقاد

پویلین میں صوبائی ثقافت اورہنرمندوں پر مشتمل مختلف سٹالز سجائے گئے ہیں،خیبرپختونخوا پویلین کادورہ کرنے والی فیمیلز کیلئے خیبرپختونخوا کی روایتی موسیقی رباب پرفارمنس بھی جاری
پشاور:10نومبر2020(پ ر)لوک ورثہ کی سالانہ تقریبا ت میں خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی بھرپور شرکت۔ خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے صوبہ کی ثقافت کے فروغ اور اسے اجاگر کرنے کیلئے کے پی پویلین سجا لیا۔ 6نومبر سے لوک ورثہ میں شروع ہونے والے میلے میں دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کی جانب سے بھی پھربور انداز میں پویلین سجایا گیا ہے۔ جس میں خیبرپختونخوا کی ثقافت، ہینڈی کرافٹ، ہنرمندوں کے ہنر اور دیگراشیاء کے سٹالز سجائے گئے ہیں۔

1 / 8

جن میں صوبائی ثقافت پر مبنی ثقافتی سٹالز جن میں تنکے کا کام، پتھروں کی بنی اشیاء،ووڈن آرٹ، پشاوری چپل،کراکل،شال،خڈی کاکام،کپڑوں پر موم سے بنی اشیاء یعنی ویکس پینٹنگ،تابنے کا کام، مٹی سے بنی خوبصورت اشیاء، گلاس کاروینگ، مختلف ہینڈی کرافٹ، آرٹی فیشل جیولری اور دیگر شامل ہیں، میلے میں آنے والی فیمیلز، شہریوں اور نوجوانوں کیلئے خیبرپختونخوا کی روایتی موسیقی رباب منگے کی پرفارمنس کو خصوصی طور پر رکھا گیا ہے تاکہ شرکاء خوب محظوظ ہوسکیں۔میلے میں خیبرپختونخوا کے فنکاروں کی پرفارمنس کیلئے موسیقی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو کہ 14 نومبر کو ہوگی جس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے۔لوک ورثہ میلہ 15 نومبر تک جاری رہیگا۔ خیبرپختونخوا پویلین کا دورہ کرنے والی فیمیلز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ثقافت اور موسیقی کا الگ مزہ ہے لوک ورثہ آنے کے بعد خیبرپختونخواپویلین کا دورہ نہ کریں تو یہ دورہ نامکمل ہے۔ خیبرپختونخوا کے ہینڈی کرافٹ اور ہنر مند کا کام دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔

via: Saad Bin Awais


Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

55 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago